Skip to main content

Posts

Showing posts from August, 2025

مہاجرین جموں وکشمیر مقیم پاکستان کے لیے آزاد جموں وکشمیر اسمبلی میں مختص 12 نشستوں اور حکومتی اداروں کی ملازمتوں میں 25٪ کوٹہ کے خاتمے کا مطالبہ: فوائد ، مضمرات اور حل، عوامی اقتدار اعلیٰ کی بحالی کا فارمولہ۔ سردار آفتاب خان

  مہاجرین جموں وکشمیر مقیم پاکستان کے لیے آزاد جموں وکشمیر اسمبلی میں مختص 12 نشستوں اور حکومتی اداروں کی ملازمتوں میں 25٪ کوٹہ کے خاتمے کا مطالبہ: فوائد ، مضمرات اور حل، عوامی اقتدار اعلیٰ کی بحالی کا فارمولہ۔ تحریر سردار آفتاب خان   ایوان سیاست نے دربار غلامی کو سجا رکھا ہے، حریت کی زبان پر پہروں کو بٹھا رکھا ہے، کشمیر کیوں نا میں تجھے ماں کی طرح چاہوں،   جس نے برسوں سے میرا بوجھ اٹھا رکھا ہے۔     آج کل آزاد جموں وکشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی توسیع اور اس چارٹر آف ڈیمانڈز میں سے ایک اہم نئی ڈیمانڈ،  مہاجرین جموں کشمیر مقیم پاکستان کی آزاد کشمیر اسمبلی میں مختص 12 نشستوں کے خاتمے کے مطالبہ کو لے کر عوامی سطح پر خوب بحث مباحثہ ہو رہا ہے۔     ان نشستوں پر خصوصاً 1990 کے بعد منتخب ہونے والے ممبران اسمبلی کے غیر ذمہ دارانہ کرداروعمل اور پاکستانی سیاسی جماعتوں کی آزاد کشمیر میں سیاسی فرنچائزز کے ذریعے حکومتی عدم استحکام ، عوامی استحصال ، ریاستی وسائل کی لوٹ مار اور مہاجرین مقیم پاکستان کی فلاح وبہبود کے لیے م...